تازہ ترین:

چئیرمین: کے نتائج

شہید غلام حیدر وائیں حقیقی معنوں میں عوام کے خادم تھے۔ ۔چئیرمین نظریہ پاکستان ٹرسٹ مجید نظامی

ممتاز مسلم لیگی رہنما اور سابق وزیر اعلی پنجاب غلام حیدروائیں کی اٹھارہویں برسی کے سلسلہ میں ایوان کارکنان لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نظریہ پاکستان ٹرسٹ مجید نظامی کا کہنا تھا کہ غلام حیدر وائیں جیسے محب وطن اور انسان دوست رہنما قوم کو بہت کم ملتے ہیں اور وہ دعا گو ہیں کہ ایسے عوامی لیڈر پاکستان کو میسر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف باوقار اور عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والے لیڈر ہی پاکستان کو صحیح معنوں میں قائد اعظم اور اقبال کا اسلامی جمہوریہ پاکستان بناسکتے ہیں۔ مجید نظامی

چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری عملی سیاست سے قبل چین کا اہم دورہ کریں گے جہاں اعلی سیاسی قیادت سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری دو ستمبر کو چین کے اہم دورہ پر روانہ ھوں گے۔ دورہ چین کے دوران سیکریڑی جنرل پاکستان پیپلزپارٹی جہانگیر بدر اور گورنر خیبر پختونخواہ بیرسٹر مسعود کوثر انکے ہمراہ ھوں گے ۔دورہ چین کے دوران بلاول بھٹو چین کی اعلی سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے بلاول بھٹو کو دورہ چین کی دعوت اعلی چینی قیادت نے دی تھی۔واضح رہے کہ بلاول بھٹو اپنی عملی سیاست کا آغاز رواں سال کررہے ہیں۔

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے چئیرمین غیاث پراچہ نے کہا کہ حکومت سی این جی اسٹیشنز کے ساتھ ناروا سلوک ختم کرے،انڈسٹری تباہ کرنے کی سازش کی گئی تو سڑکیں بلاک کردیں گے۔

کراچی پریس کلب میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے غیاث پراچہ کا کہنا تھا کہ چالیس لاکھ گاڑیوں میں روزانہ چار کروڑ لوگ سفر کرتے ہیں اب نہ صرف پرائیوٹ گاڑیاں بلکہ پبلک ٹرانسپورٹ بھی سی این جی پرمنتقل ہوچکی ہے۔ لہذا ایسا کوئی بھی اقدام کرنے سے گریز کیا جائے جس سے اس انڈسٹری اور عوام کو نقصان پہنچے۔انھوں نے کہا کہ ای سی سی کے منظور شدہ فارمولے کے تحت سی این جی کی قیمتوں کا تعین کیا جائے۔

مزید نتائج