ویب سائٹ کی جانب سے پاکستان کے حوالے سےانکشافات کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک نئی کیبل میں بتایا گیا ہے کہ سابق امریکی سفیراین ڈبلیو پیٹرسن کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے کے مطابق اسلام آباد کا کہنا تھا کہ جامع حکمت عملی کے بغیرپاکستان میں القاعدہ کا مقابلہ کرنا ممکن نہیں۔این ڈبلیو پیٹرسن کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر حل ہونے کی صورت میں پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ طالبان کی حمایت نہیں کر سکے گی۔ مراسلے میں کہا گیا کہ زیادہ ترطالبان فاٹا کے علاقے سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ فاٹا میں رہ کرحکومت پاکستان کی رٹ چیلنج کر