وزارت پانی وبجلی کے نئے سیکرٹری امتیاز حسین قاضی نے اسلام آباد میں وزیر اعظم سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ توانائی بحران ملک کو درپیش سب سے بڑا چیلنج ہے جس سے نجات کے لئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔انہوں نے سیکرٹری پانی و بجلی کو ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے صوبوں کو اعتماد میں لے کرانرجی کانفرنس کے انعقاد کی تیاری جلد مکمل کی جائے۔ سید یوسف رضا گیلانی نے مون سون بارشوں کے آغازسے قبل سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے والے