تازہ ترین:

پیسوں: کے نتائج

ای او بی آئی کرپشن کیس....غریبوں کے پیسوں سے خریدی گئی زمین کا وجود نہیں‘ رپورٹ دو ہفتوں میں پیش کی جائے : جسٹس جاوید اقبال

اسلام آباد (ریڈیو نیوز) سپریم کورٹ میں ای او بی آئی کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔ سیکرٹری محنت عارف عظیم نے عدالت کو بتایا کہ ای او بی آئی نے ایک ہزار کنال زمین 2 ارب 33 کروڑ روپے میں خریدی۔ ادائیگی کے باوجود ای او بی آئی کو پوری زمین نہیں مل سکی۔ سرمایہ کاری والی زمین کا بہت سا

کراچی میں سندھ بینک کا افتتاح کردیا گیا ، وزیر اعلی سید قائم علی شاہ نے کہا کہ یہ بینک عوام کے پیسوں سے کھول رہے ہیں ، اس سے فائدہ بھی عوام کو ہوگا

افتتاحی تقریب کے موقع پر سید قائم علی شاہ نے کہا کہ زرعی قرضوں اور چھوٹے کاروبار کے لیے سندھ بینک کا قیام انتہائی ضروری تھا انھوں نے کہا کہ سندھ بینک سے متعلق ایم کیو ایم کو مطمئن کردیا ہے۔ بینک کا تمام عملہ تربیت یافتہ ہے اور اس میں کسی بھی قسم کی سیاسی مداخلت نہیں کی جائے گی۔سندھ بینک کی دوسری برانچ حیدرآباد میں کھولی جائے گی جب کہ اگلے مراحل میں تمام اضلاع میں ایک ایک برانچ قائم کی جائےگی۔وزیر اعلی کہ کہنا تھا کہ سندھ بینک کو کابینہ کی منظوری کے بعد کھولا جارہا ہے اور صوبائی اسمبلی کے آئندہ

نیشنل پارٹی کے رہنما عبدالحئی بلوچ نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی سوچ  میں کوئی تبدیلی نہیں آئی وہ آج بھی بلوچ روایات کو پیسوں میں تولنے کی باتیں کر رہے ہیں ۔

کراچی میں وقت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالحئی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو مکمل خود مختاری دئیے بغیر صوبے کے حالات بہتر نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ جو پارلیمنٹ با اختہار نہیں وہ بلوچ عوام کو کیا پیکج دے سکتی ہے ۔ ڈاکٹر عبدالحئی نے کہا کہ بلوچوں کو کسی خیرات کی ضرورت نہیں ہے بلکہ بلوچ اپنے وسائل پر دسترس کے خواہش مند ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا بلوچستان پیکج پیپلز پارٹی کی ساکھ کو بحال کرکے حکومت بچانے کی کوشش تھی

مزید نتائج