تقسیمکار کپمنیوں نے یہ بات اسلام آباد میں منعقد ہونے والے اجلاس میں کی جس کی صدارت وفاقی وزیر پانی و بجلی نوید قمر نے کی اور اس میں پیپکو، این ٹی ڈی سی ، اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسران شریک ہوئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید نوید قمر نے کہا کہ جو پاور پلانٹس مرمت کے لئے بند ہیں انہیں فی الفور چالو حالت میں لایا جائے اورپاورپلانٹس کو گرمیوں کے دوران شیڈول کی مرمت کے لئے بند نہ کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام پلانٹس کو تیل اور گیس کی مکمل فراہمی کی جانی چاہیے تاکہ بجلی سے