دفترخارجہ کے مطابق افغان صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت صدر آصف علی زرداری نے دی تھی، حامد کرزئی اپنے دورے کے دوران صدر اوروزیراعظم سے بھی ملاقات کریں گے، اس دوران اہم علاقائی امور اور خطے کی صورتحال کے علاوہ دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے بھی بات چیت ہوگی۔افغان صدر کے دورے کے دوران پاک افغان مشترکہ کمیشن کا اجلاس بھی ہوگا جس میں طالبان کے ساتھ متوقع امن بات چیت ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون اور تجارتی اور کاروباری تعلقات کو وسعت دینے پر بات ہوگی۔