میران شاہ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جاسوس طیاروں کی پروازوں کے باعث مقامی لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا،ذرائع کے مطابق جاسوس طیاروں کی تعداد دو سے زیادہ تھی،دوسری جانب میران شاہ دتہ خیل مرکزی شاہراہ پرصبح چھ بجے سے غیرمعینہ مدت کیلئے کرفیو نافذکردیا گیا ہے،کرفیو کے باعث سڑک ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند رہے گی،جبکہ علاقے میں آج تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاتربھی بند رہیں گے .