کویت سٹی (نمائندہ خصوصی) کویتی پرواز پر مبصر سے کویت آنے والے ایک پاکستانی شہری نے جہاز کے ٹوائلٹ میں اپنا پاسپورٹ ٹکڑے ٹکڑے کر کے فلش میں بہا دیا۔ کیبن اہلکار نے فوری طور پر جہاز کے کپتان کو اطلاع دی جس پر کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر پاکستانی کو گرفتار کر لیا گیا۔ روزنامہ الشاہد کے مطابق پاکستانی نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے ایسا کویت میں سیاسی پناہ حاصل کرنے کے لئے کیا ہے۔ پاکستانی سفارت خانے کو وقوعہ سے آگاہ کر دیا گیا۔