حادثہ ٹنڈومحمد خان میں حیدرآباد روڈ پرمقامی شوگر ملز کے قریب اُس وقت پیش آیا جب مزدوروں کو حیدرآباد لے جانے والی ایک پک وین تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر دیوار سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی۔ حادثے میں سات افراد موقع پر دم توڑ گئے، جن کے نام جان محمد، رسونو، اللہ بچاؤ ، سوم جی ، سومار ، منوں اورڈیجل بتائے جاتے ہیں ۔ حادثے میں آٹھ افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹنڈو محمد خان میں منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دو شدید زخمیوں گینو اور لالو کو حیدرآباد کے ہسپتال پہنچا دیا گیا، واقعہ کی اطلاع ملتے