تازہ ترین:

پڑگیا: کے نتائج

سیڑھیاں اور لفٹ ناکام ہوگئیں، تھائی لینڈ میں ایک چھ سوچارپاؤنڈ وزنی خاتون کوعلاج کی غرض سے چوتھی منزل سے کرین کے ذریعے نیچے اتارنا پڑگیا۔

چالیس سالہ امنوئے پورن نے فون کے ذریعے ہسپتال کواپنی بیماری کی اطلاع دی تاہم مریضہ کو اتارنے کے لئے سیڑھیاں کام آسکیں اور نہ ہی لفٹ میں انہیں نیچے لایا جاسکا،جس کے بعد بینکاک کے گورنر سکہم پان بوری پاٹ نے خصوصی ہدایت جاری کیں اور خاتون کا چیک اپ کروانے کے لئے ایک کرین بھجوا دی۔ ڈاکٹروں کی ٹیم نے چھ سو چار پاؤنڈ وزنی خاتون کو کرین کی مدد سے اس کے چارمنزلہ فلیٹ سے نیچے اتارکراس کا چیک اپ کیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ وہ امنوئے پورن کے موٹاپے اور ذیابیطس کا مفت علاج کریں گے۔ اس موقع پر خاتون کا

دس ماہ عمر اور وزن بیس کلو، چین میں ایک صحت مند بچہ اپنی ماں کی صحت کے پیچھے پڑگیا ۔

چین کے صوبے ہنان میں پیدا ہونے والے اس بچے کا پیدائش کے وقت وزن نارمل بچوں سے معمولی زیادہ یعنی ساڑھے تین کلو گرام تھا لیکن ایک ماہ بعد اس بچے کے وزن میں غیرمعمولی تبدیلی دیکھنے میں آئی اور دیکھتے ہی دیکھتے اس کا وزن اپنے ہم عمروں سے دگنا ہوگیا ۔ اس کی ماں چنگ چنگ یو کےلیے بچے کو اپنے ہاتھوں میں اٹھانا مشکل ہونے لگا ہے ۔ اس کا کہنا ہے کہ بچے کو اٹھانے کے بعد وہ اس قدر تھک جاتی ہے کہ اسے دس منٹ کےلیے آرام کرنا ہوتا ہے ۔اتنی چھوٹی عمر میں اتنے زیادہ وزن کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے مقامی

بلوچستان اسمبلی کے بیشتر ارکان کی ڈگریاں جعلی ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد صوبائی اسمبلی کا وجود بھی خطرے میں پڑگیا ہے۔

روزنامہ نواے وقت میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ہائرایجوکیشن کمیشن کے اعلیٰ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بلوچستان اسمبلی کی تمام خواتین ارکان کی ڈگریاں جعلی قراردی جاچکی ہیں جبکہ مرد ارکان کی اکثریت کی ڈگریاں بھی بوگس ہیں ۔ حکومتی ذرائع کے مطابق اگر ہائرایجوکیشن کمشن نے بلوچستان اسمبلی کے ارکان کی  ڈگریوں کو باقاعدہ جعلی قراردینے کا اعلان کردیا تو صوبے میں مڈ ٹرم الیکشن کرانا پڑیں گے ۔ ادھرڈگریوں کا معاملہ ہائرایجوکیشن کمیشن کو بجھوائے جانے پر چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے تعلیم عابد