لندن (آصف محمود سے) صوبہ سرحد کے وزیر اطلاعات اور عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماءمیاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ اب شدت پسندوں کیخلاف کارروائی کو اس حد تک لیکر جانا ہے کہ انکا صفایا کردیا جائے۔ امریکہ نے اگر طالبان سے مذاکرات کئے تو اسے پچھتانا پڑیگا۔ پاک فوج کے اس کردار کیخلاف تھے جب ان شدت پسندوں کی حمایت کرتی تھی لیکن آج فوج کے کردار کو سلام پیش کرتے ہیں تو انہیں ختم کرنے کیلئے قربانیاں دے رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز روزنامہ نوائے وقت/ دی نیشن اور وقت نیوز کے ساتھ ایک خصوصی