آزادکشمیر کے حلقہ ایل اے سترہ پونچھ ون میں پولنگ جاری ہے ۔ چھبیس جون کو عام انتخابات میں ہنگامہ آرائی کے دوران حلقے کے ریٹرننگ آفیسر کے دفتر کو جلا نے پر انتخابات ملتوی کردیئے گئے تھے۔ الیکشن کمیشن آزاد کشمیرکے مطابق ایل اے سترہ پونچھ ون میں ایک سو ستاون پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔ حلقے میں چھہترہزار تین سو ترانوے رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔پولنگ کے عمل کوپر امن بنانے کے لئے پولنگ اسٹیشنز پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے ۔اس نشست پر مسلم کانفرنس کے عبدالقیوم