تازہ ترین:

پورمیں: کے نتائج

فتح پورمیں مبینہ پولیس تشدد سے نوجوان کی ہلاکت کے خلاف سینکڑوں افراد نے تھانے کو آگ لگادی۔ ڈی پی او لیہ نے ایس ایچ او سمیت چھ اہلکاروں کو معطل کردیا ۔

پچیس سالہ نوجوان اللہ دتہ کو تھانہ فتح پور میں پولیس نے مبینہ طور تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ دم توڑ گیا۔ اطلاع ملتے ہی مقتول کے لواحقین سمیت سیکڑوں افراد فتح پور چوک پر جمع ہوگئے جہاں انہوں نے ٹائر نذر آتش کئے۔اس کے بعد مشتعل مظاہرین تھانہ فتح پور پہنچ گئےاور توڑ پھوڑ کے بعد فرنیچر، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو آگ لگادی۔ مظاہرین نے پتھراؤ بھی کیا جس سے ڈی ایس پی علی رضا سمیت چار پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی گئی جس سے

کراچی،حیدرآباد،نواب شاہ اور محراب پورمیں ریلوے ٹریک پربم دھماکوں میں دو افراد زخمی جبکہ ٹرین سروس بھی معطل ہوگئی۔

کراچی میں بلوچ کالونی کے قریب ریلوے ٹریک پردودھماکے ہوئے جس سے دو افراد زخمی ہوگئے ادھر حیدرآباد میں حسین آباد کے قریب بھی ریلوے ٹریک پردو دھماکے ہوئے جس سے پٹری کے ڈھائی سے تین فٹ حصے کو نقصان پہنچا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق ریلوے ٹریک پر پھٹننے والے بم دیسی ساخت کے تھے اور ان میں آدھا آدھا کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا تھا۔ دھماکوں کے بعد کینٹ اسٹیشن سے ہزارہ ایکسپریس کو ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے روانہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب کراچی اور پنجاب سے آنے جانے والی ٹرینیں مختلف ریلوے سٹیشنز پر

جنوبی پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض تیزی سے پھیلنے لگے ، ضلع راجن پورمیں گیسٹرو کے مریضوں کی تعداد سولہ ہزارسے تجاوز کرگئی

پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پانی کی سطح بتدریج کم ہورہی ہے تاہم ان علاقوں میں گیسٹرو اور ملیریا نے وبائی امراض کی شکل اختیارکرلی ہے ۔ ڈائریکٹرہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹرتنویرکے مطابق ضلع راجن پورمیں گیسٹرو کے مریضوں کی تعداد سولہ ہزارسے زائد ہوچکی ہے جبکہ اب تک اس ضلع میں پینتیس افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔ محکمہ صحت کی ٹیمیں ریلیف کیمپوں اورمتاثرہ علاقوں میں گیسٹرو کے مریضوں کو ویکسینیشن دے رہی ہیں ۔ ان علاقوں میں بچے زیادہ متاثر ہورہے ہیں ۔ دوسری جانب جامپور، کوٹ مٹھن اور

مزید نتائج