پولیس حکام کے مطابق دھماکہ گاڑی کا گیس سلنڈرپھٹنے سے ہوا، دھماکے کے بعد سکیورٹی اداروں نے علاقےکوگھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں، ابتدائی طور پر دھماکے میں دو افراد جاں بحق جبکہ سولہ کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، ریسکیوٹیموں نے زخمیوں کولیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا ہے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔