تازہ ترین:

پسرور: کے نتائج

سیالکوٹ کے قریب پسرور مین ہائی وے پربس کھائی میں گرنے سے ڈرائیورسمیت چھ افراد جاں بحق اور ستاون سے زائد زخمی ۔

مسافر بس پسرور سے سیالکوٹ جاتے ہوئے تھانہ صدر کی حدود میں پراگ پورسٹاپ کے قریب کھائی میں جا گری جس سے ڈرائیور سمیت چھ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ستاون افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں اور پولیس کا عملہ جائے حادثہ پر پہنچ گیا اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں ۔ زخمیوں کو مختلف ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے جہاں پندرہ کی حالت تشویشناک ہے ۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ مسافر بس کے دونوں ٹائرکھل جانے کے باعث پیش آیا ۔

پسرور میں پولیس تشدد سے ایک شخص کی ہلاکت‘ 2 تھانیدار تبدیل 13 اہلکار لائن حاضر

پسرور (نامہ نگار) ایک ہفتہ قبل پولیس کے تشدد سے ایک شخص کی ہلاکت پر ڈی پی او سیالکوٹ وقار احمد چوہان نے تھانہ سٹی پسرور کے 2اے ایس آئیز تبدیل اور 13کانسٹیبلز کو فوری طور پر لائن حاضر کر دیا ہے۔ علاوہ ازیں گزشتہ روز متوفی غلام فرید کا رسم دسواں احتجاجی جلسہ کی شکل اختیار کر

برطانیہ میں شہید ہونے والے ارشد کی پسرور میں تدفین‘ آخری دیدار کیلئے سارا شہر امڈ آیا

پسرور (نامہ نگار) برطانیہ میں توہین رسالت کرنے والوں کے تشدد سے شہید ہونیوالے محمد ارشد کا جسد خاکی گزشتہ روز آبائی شہر پسرور پہنچا تو آخری دیدار کیلئے سارا شہر امڈ آیا‘ لوگ دھاڑیں مار مار کر روتے رہے۔ نماز جنازہ ریلوے روڈ عیدگاہ میں جمعیت علماء اسلام کے رہنما مولانا