تازہ ترین:

پریکٹس: کے نتائج

ٹی 20کی بھرپور تیاری، لاہور لائنز اور ا یگلز میں پریکٹس میچ کرانے کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر) لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن نے 25 ستمبر سے کراچی میں شروع ہونے والے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کی بھر پور تیاری کے لیے لاہور لائنز اور لاہور ایگلز ٹیموں کے درمیان پریکٹس میچ کرانے کا فیصلہ کیا۔ یہ میچ 22 اور 23 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔

دورہ زمبابوے کے لیےپاکستانی ٹیم کا پریکٹس سیشن آج چوتھے روز بھی جاری رہا،اوپننگ بلے باز توفیق عمر کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر ٹیم کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے

قذافی سٹیڈیم لاہور میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ زمبابوے کے لیے پریکٹس سیشن آج چوتھے روز بھی جاری رہا جو اکیس اگست تک چلے گا۔کھلاڑی آنے والے دورے کے لیے بھرپور پریکٹس کررہے ہیں جن کا کہنا ہے کہ وہ میزبان ٹیم کو آسان حریف نہیں لیں گے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹر توفیق عمر کا کہنا تھا کہ ٹیم نے اپنی خامیوں پر قابو پانا سیکھ لیا ہے اور بہت دیر بعد کھلاڑی اپنے ردھم میں واپس آئےہیں۔ انہوں نے کوچ وقار یونس کی صلاحیتوں کی تعریف کرتےہوئے کہا کہ ان کی نگرانی میں ٹیم پھر سے کارکردگی دکھانے

دورہ زمبابوے کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم نے پریکٹس کا آغاز کردیا جو اکیس اگست تک جاری رہے گا۔

رمضان المبارک کے پیش نظر میچ پریکٹس کے شیڈول کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے حصے میں کھلاڑیوں کی ذہنی نشوونما کے لیے فارمل اور ان فارمل لیکچر ہوا کریں گے۔ دوسرے حصے میں تین سے چھ بجے تک کھلاڑی فزیکل پریکٹس میں حصہ لیں جو شام چھ بجے تک جاری رہے گی۔ اس کے بعد افطاری اور نماز مغرب کا وقفہ ہوگا جس کے بعد رات نوبجے سے رات دس بجے پھر پریکٹس سیشن ہوگا۔ واضح رہے کہ ٹیم پچیس اگست کو دورہ زمبابوے کے لئے روانہ ہوگی۔

مزید نتائج