تازہ ترین:

پرپابندی: کے نتائج

سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم پرپابندی لگانے اور وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک کے خلاف تحقیقات کروانے سے متعلق دائردرخواست اعتراضات لگا کرواپس کردی۔

درخواست ایڈووکیٹ طارق اسد نے ذوالفقارمرزا کی جانب سے ایم کیو ایم اوررحمن ملک پرلگائے گئے الزامات کی روشنی میں گزشتہ ہفتے دائرکی گئی تھی۔ سپریم کورٹ نے درخواست مسترد کرتے ہوئے اعتراضات لگائے ہیں کہ وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک کو آئینی طورپراستثنی حاصل ہے اس لیے انہیں فریق نہیں بنایا جاسکتا۔ایڈووکیٹ طارق اسد کی کراچی میں امن وامان کے لیے فوج کوبلوانے کی دائرپیٹیشن میں ہی یہ درخواست بھی دینی چاہیے تھی۔ سپریم کورٹ نے یہ اعتراض بھی لگایا ہے کہ ذوالفقارمرزا کی تقریرسے درخواست گزار کا کوئی حق سلب

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نےممبربورڈزمیں سیاسی تقرریوں پرپابندی عائد کردی ۔

ہانگ کانگ میں ہونے والے آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں فیفا کی طرز پر ممبر کرکٹ بورڈز کو حکومتی مداخلت سے آزاد کرنے کے لئے آئی سی سی آئین میں ترمیم کی منظوری دی گئی جس کے تحت بورڈز میں تقرریاں انتخاب کے ذریعے ہوں گی اورکوئی حکومت عہدیدار نامزد نہیں کرسکے گی۔ آئی سی سی نے رکن ممالک کو دوہزار بارہ تک منتخب عہدیداروں پر مشتمل بورڈ تشکیل دینے کا وقت دیا ہے جس کے بعد سیاسی مداخلت والے بورڈز کی رکنیت معطل کردی جائے گی۔ آئی سی سی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد کھیل کومزید شفاف بنانا ہے۔

لاہورہائیکورٹ نے یوایس ایڈ کے پاکستان میں کام کرنے پرپابندی عائد کرنے کی درخواست پر وزارت داخلہ اورخارجہ سے دو ہفتے میں جواب طلب کر لیا ۔

مقامی وکیل کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ امریکی این جی او یوایس ایڈ کی پاکستان میں جاری سرگرمیوں پرپابندی عائد کی جائے۔ دوران سماعت درخواست گزار کا موقف تھا کہ آئین کے آرٹیکل انیس اے کے تحت حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ غیر ملکی اداروں کی پاکستان میں جاری سرگرمیوں کی خبر رکھیں اورانکے پس پردہ مقاصد کا پتہ لگائیں ۔ دلائل سننے بعد فاضل عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے وزارت داخلہ اورخارجہ سے دو ہفتے میں جواب طلب کر لیا ۔

مزید نتائج