نیویارک (ندیم منظور سلہری سے) امریکی فوج کے کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کے سابق فوجی مشیر ڈیوڈ کجلان نے پیشن گوئی کی ہے کہ اگر پاکستان میں اسی طرح انتشار اور خلفشار کی صورتحال برقرار رہی تو پاکستان آئندہ چھ ماہ کے بعد (خدانخواستہ) بکھر جائیگا۔ ڈیوڈ کجلان جن کا شمار گوریلا جنگ کے ایک پیشہ ور کمانڈو میں ہوتا ہے' نے "نیویارک ٹائمز" کو بتایا کہ پاکستان میں دہشت گرد عناصر نے اپنی جڑیں مضبوط کرلی ہیں اور اب وہ آہستہ آہستہ شہروں کا رخ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت دہشت گرد عناصر کو روکنے میں