جسٹس جاوید اقبال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نےپورٹ قاسم میں ناجائز بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔ جسٹس جاوید اقبال نے ریمارکس دیئے کہ پورٹ قاسم اتھارٹی میں صرف ایک وزیرکے حلقے سے پچاس فی صد سے زائد لوگوں کو بھرتی کیا گیا اور پچھتر فی صد بھرتیاں بااثرلوگوں کی مرضی سے ہوئیں ہم کسی کو روزگار دینے سے نہیں روکتے لیکن روزگار دیتے وقت میرٹ مدنظر ہونا چاہیئے۔جاوید اقبال نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ مجھے اکیس سال کی سروس کے بعد گریڈ بیس ملا لیکن پورٹ قاسم اتھارٹی میں لوگوں کو گھروں سے