تازہ ترین:

پروجیکٹ: کے نتائج

موسی خیل منرل پروجیکٹ بلوچستان کے عوام کے لئے یوم آزادی کا تحفہ ھے،رواں سال بلوچستان سے چھ ہزارجوانوں کو فوج میں بھرتی کیا جائے گا۔ جنرل اشفاق پرویز کیانی

موسی خیل میں معدنی پروجیکٹ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ھوئے اشفاق پرویز کیانی نے کہا کہ چھ ہزارنوجوانوں کو فوج میں بھرتی کرنے کے بعد گزشتہ دو سالوں میں بھرتی کئےجانے والے بلوچ نوجوانوں کی تعداد بارہ ہزارہوجائے گی انہوں نے بتایا کہ موسی خیل اور بہلوال بستی میںپانچ ملین ٹن کوئلہ کے ذخائرموجود ہیں جو آئندہ بارہ سے پندرہ سال تک لوگوں کے روزگار کا ذریعہ بن سکتے ہیں آرمی چیف کاکہناتھا کہ وہ بلوچستان کےعوام کے لئے روزگار کےبہترین موقع فراہم کریں گےاور بلوچستان کی نوجوان نسل کو ملکی ترقی میں

وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ سے پانی اور بجلی کے وفاقی وزیر نوید قمر نے ملاقات کی ہے جس میں تھرکول پاور پروجیکٹ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلٰی ہاؤس کراچی میں ہونے والی ملاقات میں سید قائم علی شاہ نے سید نوید قمر کو بتایا کہ تھرکول پاورپروجیکٹ میں سرمایہ کاری کے لئے ایک بڑے چینی گروپ نے علاقے کا دورہ کیا ہے اور وہ گروپ جلد اپنی رپورٹ حکومت سندھ کو پیش کرے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے نہ صرف لوڈ شیڈنگ میں کمی آئے گی بلکہ روزگارمیں بھی اضافہ ہوگا جس سے غربت کم کرنے میں مدد ملے گی۔ دونوں رہنماوں نے تھرکول پروجیکٹ کے مختلف منصوبوں پر جاری کام میں مزید تیزی لانے پربھی اتفاق کیا۔

وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے جے ایف تھنڈر سیون ٹین پروجیکٹ کا جائزہ لینے کے لئے پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا دورہ کیا۔

کامرہ کینٹ میں ایروناٹیکل کمپلیکس کے دورے کے موقع پر وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ جے ایف سیون ٹین تھنڈر ہمارے سٹریٹیجک دوست چین کی پاکستان سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس پروجیکٹ کو باہمی تعاون کا سنگ میل قراردیا جا سکتا ہے۔ اس موقع پرپاک فضائیہ کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو تعلیم اور تربیت دینے میں بھی اہم کردارادا کررہی ہے۔ وزیراعظم کو جے ایف سیون ٹین تھنڈر کی ترقی اوراشتراک کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔

مزید نتائج