تازہ ترین:

پرمیچ: کے نتائج

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے میلبورن ٹیسٹ کے فیلڈ امپائرزعلیم ڈار اور ٹونی ہل سے الجھنے پرآسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ پرمیچ فیس کا چالیس فیصد جرمانہ عائد کردیا ہے۔

میچ ریفری رنجن مدوگالے نے رکی پونٹنگ کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی کا مرتکب قراردیا اوران پرمیچ فیس کا چالیس فی صد جرمانہ کیا جوپانچ ہزارچارسو ڈالرزبنتا ہے۔ آسٹریلوی کپتان نے انچاس کے سکورپرکیون پیٹرسن کوناٹ آؤٹ قراردینے پرتھرڈ امپائر سے فیصلے کا مطالبہ کیا جنہوں نے تمام ٹیکنالوجی ذرائع استعمال کرتے ہوئے پاکستانی امپائرعلیم ڈارکے فیصلے کو درست قراردیا۔ شکست کے خوف سے پریشان رکی پونٹنگ نے اس فیصلے پر بھی خاموشی اختیارنہ کی اورپیٹرسڈل سے مل کرفیلڈ امپائرزکو نازیبا

آئی سی سی نے پاکستانی کھلاڑیوں محمد عامر،محمدآصف اورسلمان بٹ کومعطل کردیا ہے۔ان تینوں کھلاڑیوں پرمیچ فکسنگ کا الزام ہے۔

انٹرنیشل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری بیان کےمطابق پاکستانی  کھلاڑیوں محمد آصف،محمد عامراور سلمان بٹ کواینٹی کرپشن کوڈ کے تحت عارضی طورپرمعطل کیا گیا ہے۔ آئی سی سی نے تینوں کھلاڑیوں کوان پر لگائے گئے الزامات کے حوالے سے بھی آگاہ کردیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ تینوں پاکستانی کھلاڑی کسی بھی کرکٹ میچ اوردیگرسرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے جب تک ان پر لگائے گئے الزامات کا فیصلہ نہیں ہو جاتا۔بیان کے مطابق کھلاڑی چارج شیٹ ملنےکےبعد چودہ دن کے اندراپنی معطلی کے خلاف اپیل کرسکتے ہیں۔ ادھرآئی سی

پاکستانی کرکٹرز پرمیچ فکسنگ کا الزام لگنے پر لاہور کے شہریوں نے گدھوں کے گلے میں کرکٹرز کے ناموں کی تختیاں ڈال کراحتجاجی مظاہرہ کیا۔ 

میچ فکسنگ سکینڈل میں پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ سنت نگرمیں شائقین کرکٹ نے کیا۔ مظاہرے کے موقع پر سات گدھے لائے گئے تھے جن کے گلے میں پاکستانی کھلاڑیوں کے نام کی تختیاں ڈالی گئی تھیں، ان گدھوں کو جوتوں کے ہار بھی پہنائے گئے۔ اس موقع پر مظاہرین نے پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف نعرے بازی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں  کو سخت سزا دی جائے۔ مظاہرین نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن انچیف صدرآصف علی زرداری سے مطالبہ کیا کہ چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ کو فوری طور پر