تازہ ترین:

پرمشتمل: کے نتائج

اعصام الحق اورروہن بھوپنا پرمشتمل پاک بھارت جوڑی یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

یو ایس اوپن ٹینس کے مردوں کے ڈبلزمقابلوں میں اعصام الحق اورروہن بھوپنا نے آسٹریلیا کے پال ہین لی اوربیلجیم کے ڈک نورمن کوچھ دو اورچھ تین سے ہراکرٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی۔واضح رہے کہ اعصام الحق اورروہن بوپنا گزشتہ سال بھی یو ایس اوپن کا فائنل کھیل چکے ہیں تاہم انہیں فائنل میں امریکی بھائیوں باب برائن اورمائیک برائن کی جوڑی سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

برطانوی شاہی جوڑے کی کہانی پرمشتمل ولیم، کیتھرین، اے رائل رومانس فلم ستائیس اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

نئے نویلے برطانوی شاہی جوڑے پرنس ولیم اور شہزادی کیٹ پر برطانیہ میں فلم بنائی گئی ہے۔ کم بجٹ کی فلم ولیم ، کیتھرین،اے رائل رومانس میں ڈیوک اینڈ ڈچزآف کیمبرج کے سکاٹ لینڈ میں یونیورسٹی کے دنوں سے لے کر شادی تک کی داستان کو فلمایا گیا ہے۔ فلم میں امریکی اداکارڈین امبویر نے پرنس ولیم اور انگلش ماڈل ایلس نے کیٹ کا کردار ادا کیا ہے۔ فلم میں شہزادی ڈیانا اور ملکہ برطانیہ کے کردار بھی رکھے گئے ہیں۔ یہ فلم امریکہ میں ستائیس اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

ن لیگ کی نئے صوبے بنانے کیلئے سیاسی جماعتوں اور دیگر اداروں کی ممتاز شخصیات پرمشتمل اعلی سطح کمیشن تشکیل دینے کی سفارش ۔

نون لیگ کے ذمہ دارذرائع کے مطابق کمیٹی کے گذشتہ تین اجلاسوں میں کوئی حتمی رائے سامنے نہیں آسکی، پارٹی کے سینئررہنما مخدوم جاوید ہاشمی نہ صرف سرائیکی بلکہ پنجاب کے تین مزید صوبوں پوٹھو ہاری ، ریاست بہاولپورکی بطورصوبہ بحالی اوروسطی پنجاب کو صوبہ بنانے کےحق میں ہیں۔ ذرائع کےمطابق کمیٹی جس کم سے کم نقطے پرمتفق ہوئی ہے اس کے مطابق نئے صوبوں کی تشکیل کے لئے اعلٰی سطح کمیٹی تشکیل دی جائے جو دفاعی ضروریات، معاشی دباؤ، پانی کی تقسیم اور محاصل کی منتقلی سمیت تمام اہم امور پر غور کرے گی۔ زرائع کا کہنا

مزید نتائج