مسلم لیگ نون کے قائد میاں محمد نواز شریف نے صدر مملکت سے ان کے والد کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ نوازشریف نے اپنے پیغام میں مرحوم کے لیے مغفرت اور اہلخانہ کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے بھی حاکم زرداری کی وفات پر صدر زرداری ، بلاول بھٹواور پیپلزپارٹی کے کارکنان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ گورنرسندھ عشرت العباداور وزیراعلیٰ قائم علی شاہ نے صدر زرداری سے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ گورنر پنجاب لطیف کھوسہ اور وزیراعلیٰ شہباز شریف نے حاکم زرداری کی وفات