ڈاکٹرعمران فاروق کی پہلی برسی کے موقع پر خصوصی بیان میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے متحدہ کے کنوینرڈاکٹرعمران فاروق کو خراج عقیدت پیش کیاہے۔ لندن سے جاری بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ ڈاکٹرعمران فاروق نے جس طرح تحریک کی کامیابی کیلئے خدمات انجام دیں اورآخری وقت تک ایک سچے ،مخلص اورجانثارساتھی کی طرح ایم کیوایم کے نظریئے کاپرچارکیا وہ قابل ستائش ہے اورتمام ذمہ داران و کارکنان کیلئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرعمران فاروق شہید انقلاب ہی نہیں بلکہ حق پرستی کی اس تحریک کے ایک ایسے عظیم