تازہ ترین:

پرست: کے نتائج

قوم پرست جماعتوں کی جانب ہڑتال کے اعلان کے بعد جلاؤ گھیراؤ اورفائرنگ سے کراچی میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد چھ ہوگئی

سندھ بھر میں قوم پرست جماعتوں کی جانب سے ہڑتال کی اپیل پرکراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا جس میں متعدد دکانوں پرفائرنگ کی گئی، فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد شدید زخمی ہوگئے جبکہ سٹی کورٹ کے قریب نامعلوم افرادکی فائرینگ سے ایڈوکیٹ حسن مہدی اور اسٹنٹ کوثرزخمی ہوئے جبکہ ناظم آباد کے علاقے میں ہوٹل پرفائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ ادھرناظم آباد نمبردو میں دستی بموں سے حملہ کیا گیا جس میں ایک شخص ہلاک ہوگیا، پاک کالونی میں ایک گاڑی سے دونوجوانوں کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی

سندھ میں کمشنری نظام کےخاتمےکے خلاف قوم پرست جماعتوں اپیل پراندرون سندھ آج مکمل شٹرڈاؤن ۔

کراچی اورحیدرآباد میں دوہزارایک کے بلدیاتی نظام، ضلعی حکومتوں کی بحالی اور کمشنری نظام کے خاتمے کے خلاف قوم پرست جماعتوں کی اپیل پر آج حیدرآباد، میرپورخاص، نوڈیرو، ٹھٹھہ، بھٹ شاہ، لاڑکانہ، بدین، سکھر، دادواورگھوٹکی سمیت اندرون سندھ میں مکمل ہڑتال ہے جبکہ تمام کاروباری مراکز بند اور ٹریفک معمول سے کم دکھائی دے رہی ہے۔ ۔حیدر آباد میں عوامی تحریک نے نسیم نگرچوک پراحتجاجی دھرنا دیا اورحکومت کے خلاف نعرے بازی کی جبکہ لاڑکانہ میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے، ٹنڈوالہ یارمیں پسندعناصر کی جانب

عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے تیرہ اگست کو قوم پرست جماعتوں کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا۔

مردان ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہی سید کا کہنا تھا کہ انہوں نے سندھ بچاو ایکشن کمیٹی کی جانب سے تیرہ اگست کی پرامن ہڑتال کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی درو دیوار پر لکھے جانے والے مہاجر صوبے کے مطالبے کو غیرعلانیہ منظور کیا گیا ہے جو قبول نہیں۔ سندھ کے خلاف سازش کسی بھی رنگ میں ہو عوامی نیشنل پارٹی آگے بڑھ کر مزاحمت کرے گی۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی سے اپیل کی کہ وہ کمشنری نظام کے خاتمے کے خلاف اپنا کردار ادا کریں اور اس کالے قانون کو اسمبلی سے منظور نہ

مزید نتائج