نیشنل پولیس فاؤنڈیشن اراضی کیس میں ملوث مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان اور ان کے ساتھی مٹھوخان کو راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے انجم عقیل کے سات روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ۔ عدالت نے پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے نون لیگ کے ایم این اے کو تیس جولائی تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے ملزم کو اکتیس جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ انجم عقیل فرار کیس میں پہلے ہی گیارہ ملزمان جسمانی جبکہ اکیس جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔ اس موقع پرعدالت کے