تازہ ترین:

پرتفصیلی: کے نتائج

وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کی دفاعی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ایبٹ آباد آپریشن پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسلام آباد میں ہونے والے اس اجلاس میں وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر، وزیرداخلہ رحمان ملک، وزیرخزانہ حفیظ شیخ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل خالد شمیم وائیں، آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی، ایئرچیف راؤقمرسلیمان، ڈی جی آئی ایس آئی احمد شجاع پاشا، سیکرٹری دفاع جنرل ریٹائرڈ اطہرعلی اورسینیئر وفاقی وزیر چوہدری پرویز الہیٰ نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر اور سیکرٹری دفاع جنرل اطہرنے ایبٹ آباد آپریشن پربریفنگ دی۔

وفاقی وزیرداخلہ رحمٰن ملک نے اپنے بھارتی ہم منصب چدم برم سے ٹیلی فون پربات چیت میں ممبئی حملوں کے ٹرائل پرتفصیلی گفتگو کی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق رحمٰن ملک نے اپنے بھارتی ہم منصب کو بتایا کہ ممبئی حملوں کی تحقیقات کیلئے ویڈیو کانفرنس کے حوالے سے پاکستانی عدالتوں نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ رحمٰن ملک نے چدم برم سے گفتگو میں اس بات کی تصدیق کی کہ ڈیوڈ ہیڈلے کے حوالے سے بھارتی ڈوزیئر نئی دہلی میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنرشاہد ملک کو موصول ہوچکا ہے۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پاکستانی جیلوں میں قید چار سو سے زائد بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا جارہا ہے۔

قومی اسمبلی کی کشمیرکمیٹی نے وزارت خارجہ سے حالیہ پاک بھارت مذاکرات پرتفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں حالیہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے

کشمیر کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے چئرمین مولانا فضل الرحمن کی صدارت میں ہوا ۔ اجلاس میں وزارت خارجہ کے حکام نے بریفنگ دی جس کے بعد کمیٹی نے وزارت خارجہ کو حالیہ پاک بھارت مذاکرات ، اس میں پیش آنے والی رکاوٹوں ،اورآئندہ مزاکرات کے شیڈول کی مکمل تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس کےبعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اقوام عالم کشمیریوں پرحالیہ بھارتی مظالم روکنے کے لیے خاموشی ترک کریں اورسلامتی کونسل کی قرارداد پر عمل درآمد کرائیں ۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی نے برطانوی وزیراعظم کے