پنجاب کےمختلف شہروں میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اورہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کا سب سے بڑا شکار لاہور ہے۔ صوبائی دارالحکومت میں آج مزید دو افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔دوروز قبل گلشن راوی کے رہائشی سترہ سالہ اویس کو میو ہسپتال لے جایا گیا تھا جو پلیٹ لٹس کم ہونے کی وجہ سے جانبر نہ ہوسکا۔لاہور ہی میں غوث اعظم چوک کا رہائشی محمد وکیل بھی ڈینگی بخار کے باعث نجی ہسپتال میں دم توڑ گیا جس کے بعد لاہورمیں اب تک ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد انتیس ہوگئی ہے۔۔ بخار میں مبتلا ہر شخص ڈینگی