کراچی میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ ذوالفقارمرزا کی پریس کانفرنس ان کے بیمارذہن کی عکاسی کرتی ہے، انہوں نے اخلاقیات سے تجاوزکیا لیکن ہم ذولفقارمرزاکے خلاف گھٹیا زبان استعمال نہیں کریں گے کیونکہ قائد تحریک الطاف حسین نے ردعمل میں سخت زبان استعمال کرنے سے رہنماؤں اور کارکنوں کو منع کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار مرزا نے ملک میں فساد برپا کرنے کی کوشش کی،ہمارانہ تو پہلے پختونوں سے کوئی جھگڑا تھا اورنہ اب ہے پختون ہمارے بھائی ہیں اورررہیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ