اوول میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کوتیئیس رنزسے ہرا کرسیریزمیں پہلی کامیابی حاصل کی۔ پاکستانی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے انچاس اعشاریہ چاراوورز میں دو سو اکتالیس رنزبنا کرآؤٹ ہوگئی ۔ آٹھ کے مجموعی سکورپردونوں اوپنرزمحمد حفیظ ایک جبکہ کامران اکمل پانچ رنزبنا کر پویلین واپس لوٹ گئے۔ اکتیس کے مجموعی سکورپرمحمد یوسف سولہ رنز بنا کر جیمزاینڈرسن کا شکار بنے۔ فواد عالم اوراسد شفیق نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں چونسٹھ رنزکا اضافہ کیا۔ اسد شفیق نے چالیس جبکہ فواد عالم نے چونسٹھ