پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے ایک اعلامیے کے مطابق لاہورمیں حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کے یوم شہادت پرنکالے گئے جلوس میں ہونے والے دھماکوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لئے پانچ پانچ لاکھ روپے فی کس امداد دی جائے گی جبکہ زخمیوں کوفی کس پہچترپہچترہزار روپے دئیے جائیں گے۔ دوسری جانب لاہورکی تاجر برادری نے دھماکوں کے سوگ میں آج شہربھرکی تمام اہم مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ دھماکوں کے سوگ میں شاہ عالم مارکیٹ ،رنگ محل، انار کلی بازار،اکبری منڈی،اردو بازار،اسلام پورہ، مال