ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کے اسلحہ ڈپو میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث زور دار دھماکہ ہوا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں اٹھارہ افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ۔