تازہ ترین:

پارلیمینٹ: کے نتائج

امریکی جارحیت کےحوالےسے پارلیمینٹ کی مشترکہ قرارداد پرعمل نہ کیا گیا تو عوام پاکستان کے راستے جانے والی نیٹو فورسزکی رسد روکنے پرمجبور ہوں گے۔امیرجماعت اسلامی سید منورحسن

لاہورمیں امریکی جارحیت کے خلاف نکالی جانے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئےامیرجماعت اسلامی سید منور حسن کا کہنا تھا کہ آیبٹ آباد میں امریکی آپریشن کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ سے لا تعلقی کا اظہار کرے اور ملکی سالمیت کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل مرتب کرنے کے لئے کُل جماعتی کانفرنس بلائی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں جنگ ہارنے کے بعد امریکہ پاکستان کو دفاعی لحاظ سے کمزور کرنا چاہتا ہے لیکن عوام اور عسکری قوت ملک دشمن عناصر کے مذموم ارادے خاک میں ملا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ

صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ این آراو پرکسی کوگائیڈ لائن نہیں دی، پارلیمینٹ مضبوط اور خود مختارہے،سیاسی اداکاروں کا سب کو پتہ ہے ، تاہم وہ ہدایت کار ڈھونڈ رہے ہیں۔

کراچی میں الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت میں صدرزرداری کا کہنا تھا کہ حکومت کوکوئی خطرہ نہیں اور ہمیں جمہوریت کے لیےکسی سے میڈلزلینے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ مفاہمت کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ ایک سوال پرآصف زرداری نے کہا کہ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے نیٹوحملوں کا ہرپلیٹ فارم پرموثر احتجاج کیا گیا جس کی وجہ سے نیٹو حکام اور امریکہ کو معافی مانگنی پڑی۔ پرویزمشرف کے بارے میں سوال پرانہوں نے کہاکہ پرویز مشرف پاکستانی ہیں انہیں ہر طرح سیاست کرنے کا حق حاصل ہے۔ ایک اورسوال

جعلی ڈگری والوں کو پارلیمینٹ میں بیٹھنے کا کوئی حق نہیں، سیاستدان اپنی جعلی ڈگریوں کو چھپانے کے لئے معاملات کو الجھا رہے ہیں۔ مشاہد حسین سید

مشاہد حسین سید نے یہ بات محترمہ فاطمہ جناح کی تینتالیسویں برسی کے موقع پر اسلام آباد میں منعقدکے گئے ایک سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ فاطمہ جناح کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے وہ ایک عظیم لیڈر تھیں جنہوں نے پاکستان بنانے میں قائداعظم کے شانہ بشانہ کام کیا۔ مشاہد حسین نے کہا کہ محترمہ کی زندگی کو دیکھتے ہوئے خواتین کو آگے آنا چاہیے تاکہ ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ قاف پنجاب اسمبلی میں میڈیا کے خلاف قرارداد کی مخالفت کرے گی کیوں

مزید نتائج