لندن (آصف محمود سے) سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کو کامن ویلتھ پارلیمنٹیرین کے 59 ویں اجلاس سے خطاب کیلئے بطور مہمان خصوصی منتخب کرلیا گیا ہے۔ برطانوی پارلیمنٹ میں پارلیمانی روایات پر ہونیوالے اس خصوصی سیمینار سے فہمیدہ مرزا پارلیمنٹ میں سپیکر کے کردار پر خطاب کریں گی۔