وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سے پاکستان میں متعین امریکی سفیر کیمرون منٹر نے وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔ ملاقات کےدوران دو طرفہ تعلقات، خطے اور خاص طور پر افغانستان کی صورتحال اور دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق حنا ربانی کھر اور امریکی سفیر کیمرون منٹر کے درمیان ہونے والی ملاقات معمول کی تھی۔ برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن نے بھی حناربانی کھر سے ملاقت کی اور سفارتکاروں پرعائد سفری پابندیوں میں نرمی کا مطالبہ کیا۔