اس حوالے سے امریکی ریاست ایری زونا میں کل پاکستانی پائلٹوں کی گریجویشن تقریب کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ ڈپٹی چیف آف ایئر سٹاف ایئر مارشل سویم الدین بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ امریکی کی طرف سے جدید ایف سولہ لڑاکا طیارے جون میں پاکستان کے حوالے کیے جائیں گے۔ پاکستان کو ملنے والے یہ ایف سولہ طیارے پاک فضائیہ کے پاس اس وقت موجود طیاروں سے کہیں زیادہ صلاحیتوں کے حامل ہیں اور پائلٹ ان طیاروں کے ذریعے رات کو بھی کامیابی سے آپریشن کر سکتے ہیں۔