قومی اسبملی میں اظہارخیال کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف چودھری نثار نے کہا کہ ملک میں ایجنسیوں کا کرداراب بھی متنازعہ ہے، ایجنسیاں سیاسی جوڑ توڑ میں مصروف ہیں، انہوں نے اعتراف کیا کہ مسلم لیگ نون کے بعض عناصر بھی ایجنسیوں سے رابطے میں ہیں اس لئے وہ عمران خان کے دھرنے میں شریک ہوئے۔ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ایجنسیوں کودائرہ کارمیں رہنے کا پابند بنائیں، ان کی سیاست میں مداخلت درست نہیں، وہ ملک میں نیا ڈرامہ رچا رہی ہیں۔ قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون لیگ نئے صوبوں کے