بدین میں تباہی مچانےکے بعد برساتی پانی نے ٹھٹھہ کی تحصیل جاتی اورمیرپور بٹھورو کے تین بڑے سیم نالوں میں آٹھ مقامات پر شگاف ڈال دیئے جس سے پچاس سے زائد دیہات زیر آب آگئے۔سیلابی ریلے سے ہزاروں ایکڑ پر کھڑی کپاس، چاول اور دیگر فصلیں تباہ ہوگئیں۔ سینکڑوں افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت متاثرہ علاقوں سے نکل کر سرکاری سکولوں میں پناہ لے لی ۔ ادھر ریلیف کیمپوں میں راشن نہ ملنے اور ریسکیو کا عمل شروع نہ ہونے پر بدین کے ڈی سی او چوک میں احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں متاثرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،مظاہرین نے