تازہ ترین:

ٹوینٹی: کے نتائج

سابق کپتان محمد یوسف نے نیشنل ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلنے سے معذرت کر لی ۔ ان کی جگہ آل راؤنڈر عبدالرزاق لاہور لائنز کی کپتانی کریں گے۔

لاہور کرکٹ ریجن کے صدر خواجہ ندیم میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محمد یوسف نے نجی مصروفیات کی بناء پر قومی ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ کھیلنے سے معذرت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محمد یوسف کی جگہ عبدالرزاق کو دوبارہ سے لاہور لائنزکا کپتان مقررکردیا گیا ہے۔ خواجہ ندیم نے کہا کہ محمد یوسف کی غیر موجودگی میں عبدالرزاق سے کافی امیدیں وابستہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تی توینٹی ٹورنامنٹ میں لاہور کی دونوں ٹیمیں لاہورلائنز اور لاہورایگلز اچھی پرفارمنس دیں گی ۔یاد رہے کہ محمد یوسف چند دن پہلے انگلینڈ میں بھاری معاوضے لے

پاکستان اور زمبابوے کے مابین دوسرا ٹی ٹوینٹی میچ آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے مابین دوسرا اور آخری ٹی ٹوینٹی میچ آج ہرارے میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ٹیم مکمل طور پر فٹ ہے اور میزبان ٹیم کو دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں بھی شکست دے کر ون ڈے کی طرح کلین سویپ کرے گی۔

لاہور پولیس نے ٹی ٹوینٹی چیمپئن شپ کے لئے پی سی بی کی طرف سے قذافی سٹیڈیم میں کئے گئے سکیورٹی انتظامات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے

ایس پی آپریشنزماڈل ٹاؤن رانا ایاز سلیم نے پی سی بی کے اعلیٰ حکام کو ایک خط تحریر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی کے سکیورٹی مینجر کرنل ریٹائرڈ وسیم سکیورٹی انتظامات پر پولیس کے ساتھ تعاون نہیں کررہے خط میں لکھا گیا ہے کہ اس صورتحال میں اگر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آگیا تو اس کی ذمہ داری پولیس پر نہیں ہوگی ۔ پی سی بی حکام کو آگاہ کیا گیا ہے کہ جس دن چیمپئن شپ کا آغاز ہوا اس دن قذافی سٹیڈیم کے واک تھرو گیٹ کام نہیں کررہے تھے جبکہ شائقین کی بہت بڑی تعداد میچ دیکھنے کے لئے موجود تھی ۔پی سی بی ذرائع

مزید نتائج