تازہ ترین:

ٹور: کے نتائج

دورہ ویسٹ انڈیز، ویمن ٹیم وطن پہنچ گئی ٹور سے بہت کچھ سیکھا : ثناءمیر

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان خواتین کر کٹ ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز مکمل کر نے کے بعد گذشتہ روزوطن واپس پہنچ گئی۔ قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناءمیر نے کہا کہ اس ٹور سے ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے۔ ٹیم کی بیٹنگ میں کافی بہتری کی ضرورت ہے جس کےلئے آئندہ کیمپ میں زیادہ محنت کریں گی۔

سلواکیہ کے پیٹر سیگان نے ٹور آف سپین سائیکل ریس کا چھٹا مرحلہ اپنے نام کر لیا

سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں جاری ریس کا چھٹا مرحلہ ایک سو ترانوے اعشاریہ چار کلو میٹر پر مشتمل تھا۔ طویل فاصلے کو طے کرنے کے لئے سائیکلسٹ کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا تاہم سلواکیہ کے پیٹر سگان مکمل طور پر پوری ریس میں حاوی رہے۔ پیٹر سگان نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھٹے مرحلے میں کامیابی حاصل کی ۔ ڈینی مورینو چند سیکنڈز کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے جبکہ ریس میں سلوین شیونیل اب تک مجموعی برتری کے ساتھ سر فہرست ہیں۔

ٹور ڈی فرانس کا سولہواں مرحلہ ناروے کے سائیکلسٹ تھور ہوشووڈ نے جیت لیا ۔

پیرس کے انتہائی خراب موسم میں سائیکل ریس کا سولہواں مرحلہ ہوا جس میں ناروے کے سائیکلسٹ ہوشووڈ نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے خاص طور پر دفاعی چیمپئن البرٹو کنٹیڈر کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ اس پر کنٹیڈر نے ریس میں کم بیک کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ ہوشووڈ نے مقررہ فاصلہ تین گھنٹے اکتیس اعشاریہ تین آٹھ سیکنڈ میں طے کیا۔ دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے کیڈل ایوانز رہے جبکہ تیسری پوزیشن فرینک شیلک نے حاصل کی۔

مزید نتائج