تازہ ترین:

ٹوبہ: کے نتائج

ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب ڈکیتی کی نیت سے گھر میں داخل ہونے والے تین ڈاکوؤں کو شہریوں نے تشدد کرکے ہلاک کردیا۔

نواحی گاؤں پانچ سو سترہ گاف بے میں تین ڈاکوؤں نے ایک گھر میں داخل ہوکر اہلخانہ کو یرغمال بنالیا، مزاحمت پر گھر کے مالک کو زخمی کردیا،اہل خانہ کےشورمچانے پر اہل محلہ ہاتھوں میں ڈنڈے اور دیگر اشیا اٹھائے اس گھر کے گرد جمع ہوگئے اور ڈاکوؤں کو پکڑکرتشدد کا نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک اور دو شدید زخمی ہوگئے،اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری اور افسران موقع پر پہنچ گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے دوران ایک ڈاکو رستے میں جبکہ دوسرا ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا ،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ، تحصیل کمالیہ کے قریب پیر محل روڈ پر مسافر کوچ اورکار میں تصادم، بارہ افراد جاں بحق ۔

ڈی ایس پی کمالیہ نے وقت نیوز کوبتایا کہ ملتان سے فیصل آباد جاتے ہوئے ایک گاڑی پیر محل روڈ پرمسافر کوچ سے ٹکراگئی۔ حادثے کے نتیجے میں کار میں سوارگیارہ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بچی نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں جاکردم توڑ دیا، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں چھ خواتین ،چاربچے اور دو مرد شامل ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کے ہاتھوں قتل ہونے والے فہیم کے ورثاء کا سراغ مل گیا، فہیم کے اہل خانہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں رہائش پزیر ہیں۔

ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے ساتھ ہی لاپتہ ہونے والے مقتول فہیم کے اہل خانہ کی گمشدگی کا معمہ حل ہوگیا ہے۔ ریمنڈ ڈیوس سے دیت کی وصولی کے بعد فہیم کے ورثاء ٹوبہ ٹیک سنگھ منتقل ہوگئے تھے جومصطفیٰ آباد گلی نمبرایک میں رہائش پزیر ہیں۔ انہوں نے یہ گھر حال ہی میں خریدا ہے۔ فہیم کے ورثاء کا کہنا ہے کہ انہوں نے ریمنڈ کی رہائی کے بدلے امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ کو چھوڑنے کا مطالبہ کیا تھا جس سے انکار پر ان کے پاس دیت وصول کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا ۔ فہیم کے اہل خانہ کا مزید کہنا ہے کہ دیت کی رقم بیس کروڑ روپے

مزید نتائج