تازہ ترین:

ٹوئنٹی: کے نتائج

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شعیب ملک کا حوصلہ بڑھانے انکی اہلیہ ثانیہ مرزا بھی آل راﺅنڈر کے ہمراہ کراچی پہنچ گئیں

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور انکی اہلیہ انڈین ٹینس سٹار ثانیہ مرزا لاہور سے کراچی پہنچے جہاں عوام نے انکا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر شعیب ملک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انکااور ثانیہ کا رشتہ دو خاندانوں کا ہی نہیں بلکہ دو ملکوں کا بھی ہے جس نے دونوں ممالک کو یکجا کر دیا ہے، پاکستان بھی ثانیہ کا گھر ہے۔جبکہ ثانیہ مرزا نےمیڈیا سے گفتگو کرنے سے گریز کیا،تاہم انہوں نے عوام کے نعروں کا ہاتھ ہلا کر جواب دیا۔ واضح رہے کہ ثانیہ مرزا پیر کے روز نیشنل سٹیڈیم میں اپنے شوہر اور

پہلےٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے زمبابوے کوپچاسی رنزسے ہرا دیا ہے محمد حفیظ میچ بہترین کھلاڑی قرار پائے

زمبابوے کے شہر ہرارے میں کھیلے گئے سیریز کےپہلےٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو پچاسی رنز سے شکست دے دی ہے اس سے قبل زمبابوے نے ٹاس جیت کر پاکستان کوپہلےکھیلنے کی دعوت دی،پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان نے مقررہ بیس اوورز میں ایک سو اٹھانوے رنزبنائے اوراس کے چار کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ نے اکہتر،اسد شفیق نےاڑتیس،رمیز راجہ نےتئیس جبکہ شعیب ملک نے سات رنز بنائے۔عمراکمل بائیس اورسہیل تنویرسترہ رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے ۔ زمبابوےکی جانب سےپرائس،چگمبرااورجاروس نےایک ایک کھلاڑی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد بڑھانے کے فیصلے کو واپس لے لیا اور ورلڈ کپ دوہزارپندرہ میں چار ایسوسی ایٹ ممالک کی ٹیموں کی شرکت کی تصدیق کردی۔

ہانگ کانگ میں جاری آئی سی سی ایگزیکٹو بورڈ کی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ٹیموں کی تعداد سولہ کے بجائے بارہ ہوگی جبکہ کرکٹ ورلڈکپ دوہزار پندرہ میں ٹیسٹ کھیلنے والی دس ٹیموں کے علاوہ چار ایسوسی ایٹ ممالک کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ دوہزار انیس کے کرکٹ ورلڈکپ میں ٹیسٹ کھیلنے والی آٹھ ٹاپ ٹیموں کے علاوہ دو ٹیمیں کوالیفائر کے طور پر حصہ لیں گی۔ میٹنگ میں ریفرل سسٹم کی بھی منظوری دی گئی۔

مزید نتائج