طارق انیس کے خلاف درخواست دانیال عزیز کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کے دوران طارق انیس نے دھاندلی اور جعلی ووٹوں کے ذریعے کامیابی حاصل کی۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ طارق انیس کو نااہل قراردیا جائے اور ان کے حلقہ این اے ایک سو سولہ میں دوبارہ الیکشن کروائیں جائیں۔ عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔