یہ اعلان پیپلز پارٹی سندھ کے ترجمان شرجیل میمن نے میڈیا سیل میں اراکان اسمبلی کے ہمراہ پریس کانفرنس مین کیا ان کا کہناتھا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر دیدار حسین شاہ کو چارج چھوڑنے کا حکم دیا گیا جو افسوسناک ہے پیپلز پارٹی سندھ اس کی مزمت کرتی ہے ہم سمجھتے ہین کہ حکومت چلانا جمہوری حکومت کا کام ہے اور اور تقرری کرنا بھی جمہوری حکومت کا کام ہے ہر ادارے کو اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے کام کرنا چاہیے یہ فیصلہ صرف تعصب کی بنیاد پر سنایا گیا ہے اور متعصبانہ رویہ کی عکاسی ہے ہم آزاد عدلیہ پر یقین رکھتے ہیں