جنوبی ایشیا کے تین ملکوں میں کھیلے گئے ورلڈ کپ میں صرف ایک کھلاڑی پانچ سو رنز کے ہندسے تک پہنچ سکے۔ یہ اعزاز سری لنکن اوپنر تلکے رتنے دلشن نے حاصل کیا جنہوں نے نو میچوں میں باسٹھ اعشاریہ پانچ کی اوسط سے پانچ سو رنز بنائے۔ انہوں نے دو سنچریاں اور دو نصف سنچریاں سکورکیں۔ انہوں نے سب سے زیادہ اکسٹھ چوکے لگائے۔ دوسرے نمبر پر بھارتی اوپننگ بلے باز سچن ٹنڈولکر رہے جنہوں نے ترپن اعشاریہ پانچ پانچ کی اوسط سے چار سو بیاسی رنز سکور کئے۔ انہوں نے دو سنچریوں کے ساتھ دو نصف سنچریاں بنائیں اور باون بار گیند کو