ممبئی (اے پی پی) اداکارہ وینا ملک نے بھارتی گلوکار عشق بیکٹر کی ویڈیو میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ عورتوں کے حقوق اور فلاح کیلئے کام کیا ہے تاہم عشق بیکٹر کے گیتوں میں عورتوں کی تذلیل کی گئی ہے جس کے بعد انہوں نے ویڈیو میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرا دی ہے۔