لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان خواتین کر کٹ ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز مکمل کر نے کے بعد گذشتہ روزوطن واپس پہنچ گئی۔ قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناءمیر نے کہا کہ اس ٹور سے ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے۔ ٹیم کی بیٹنگ میں کافی بہتری کی ضرورت ہے جس کےلئے آئندہ کیمپ میں زیادہ محنت کریں گی۔