جان کیری نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران صدر، آرمی چیف، اور وزیر اعظم سے الگ الگ ملاقاتوں کے بعد عسکری اور سیاسی قیادت کے ساتھ ایوان صدر میں طویل مذاکرات کیے۔ مذاکرات کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ سینیٹر کیری نے بتایا کہ ایبٹ آباد آپریشن خالصتاً آپریشنل معاملہ تھا جس کے بارے میں پاکستان کو آگاہ نہ کرنے کامقصد بد اعتمادی کی کوئی بات شامل نہیں تھی۔ امریکی سنیٹر نے اس موقع پر اعتراف کیا کہ پاکستان کی مدد کے بغیر دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں کامیابی ممکن نہیں۔ امریکی سینیٹر