سڈنی کےمونٹیسٹرہال میں اس وقت فینز کی بڑی تعداد دم بخود رہ گئی جب لیڈی گاگا نے کنسرٹ کے دوران وہیل چئیر پر انٹرنس دی۔ گلوکارہ کے نئے روپ کو لوگوں نے بہت سراہا۔ لیڈی گاگا نے،بورن دس وے،جسٹ ڈانس، پوکر فیس اور ایج آف گلوری سمیت اپنے مشہور گانوں پر پرفارم کیا۔ شو کے دوران لیڈی گاگا کی دھواں دار پرفارمنس نے حاضرین کو جھومنے پر مجبور کردیا۔ اس سے قبل سڈنی پہنچنے پر گوکارہ کا شاندار استقبال کیا گیا۔ فینز کی بڑی تعداد سنگر کی ایک جھلک دیکھنے کو بیتاب تھی۔