تازہ ترین:

ووٹنگ: کے نتائج

سری لنکا، چھبیس سالہ خانہ جنگی کے بعد پہلے بلدیاتی انتخابات کے لئے ووٹنگ جاری ۔

چھبیس برس بعد پہلی بار علیحدگی پسند تامل ٹائیگرز کے خود اعلانیہ دارالحکومت کیلی نوچی اور ملائی تیوو کے عوام مقامی کونسلروں کا انتخاب کریں گے۔بلدیاتی انتخابات میں سولہ نمائندوں کے لئے تین لاکھ پچاس ہزارووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔پولنگ اسٹیشنوں سمت شہر بھر میں سیکورٹی کا سخت انتطام کیا گیا ہے۔شمالی علاقوں سے حمایت حاصل کرنے کے خواہاں سری لنکن صدر مہندا راجہ پاکسے نے رواں ہفتے علاقے کے دورے میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور مستقبل میں ایسے مزید منصوبے شروع کرنے کا وعدہ

امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان کی امداد امریکی وزیرخارجہ کی منظوری سےمشروط کرنے کے بل پر بحث مکمل ہوگئی، حتمی ووٹنگ آج ہوگی۔

ایوان نمائندگان میں اکثریتی جماعت ری پبلکنز نے یہ بل امور خارجہ کمیٹی میں پیش کیا۔ رکن امورخارجہ کمیٹی روباکر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مزید امداد نہیں دینی چاہیے، پاکستان امریکہ کے مقابلے میں چین کو بڑادوست سمجھتا ہے،اور امریکہ کو بے وقوف بنارہا ہے، رو باکر کا کہنا تھا کہ پاکستان سے تعلق سرد جنگ کے باعث شروع ہوا، جو اب ختم ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ امریکہ کو سٹریٹجک تعلقات بنانے چاہییں اور پاکستان سے امریکی فوجیوں کو واپس نکالا جائے، ڈیموکریٹ رکن ہاورڈ برمن نے کمیٹی کو بتایا کہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے نظام پر ہونے والی کانفرنس میں پیپلزپارٹی، مسلم لیگ نون اورمسلم لیگ قاف نے شرکت نہیں کی ۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام آئندہ عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کو بریفنگ دینے کے لیے کانفرنس منعقد کی۔ کانفرنس میں ملک کی تینوں بڑی پارٹیوں پی پی پی، مسلم لیگ نون اور مسلم لیگ ق کے کسی نمائندے نے شرکت نہیں کی جس پر شرکاء نے افسوس کا اظہار کیا ۔ کانفرنس میں شریک چودہ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے بھی اس نظام کو بہتر قرار دینے کے باوجود بعض تحفظات کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ جب تک اس نظام کا چھوٹے پیمانے پر کامیاب تجربہ نہیں کرلیا جاتا اس

مزید نتائج